سپریم کورٹ

اعظم سواتی پر تشدد کیخلاف خط پر سینیٹر شہزاد وسیم کل سپریم کورٹ طلب

اسلام آباد(نمائندہ عکس ) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد کے خلاف خط پر سینیٹر شہزاد وسیم کو پیر کو طلب کر لیا۔ عدالت کے ڈی جی ہیومن رائٹس سیل نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم کوپیر کو صبح دس بجے طلب کیا ہے۔

ڈی جی ہیومن رائٹس سیل کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کے حکم کے مطابق آپ کی جانب سے لکھے گئے خط پر معلومات اکٹھی کی گئیں لہذا اکٹھی کی گئی معلومات سے متعلق اپنا موقف پیش کریں۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم سمیت پی ٹی آئی سینیٹرز نے 17 اکتوبر کو چیف جسٹس کو خط لکھا تھا جس میں سینیٹر اعظم سواتی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کے بارے میں تفصیل دی گئی تھی۔ خط میں سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کی استدعا بھی کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں