سرگئی لاوروف

اسٹریٹیجک اسلحہ کم کرنے کے معاہدے (نیو اسٹارٹ) اپنی سلامتی کویقینی بنائیں گے ،روس

ماسکو (عکس آن لائن) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ اسٹریٹیجک اسلحہ کم کرنے کے نئے معاہدے (نیو اسٹارٹ)

میں عدم توسیع کی صورت میں بھی روس اپنی سلامتی کو یقینی بنائے گا۔تاس نیوز ایجنسی کے مطابق آن لائن کانفرنس کے دوران

ماہرین اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے اور ہمیں پختہ یقین ہے کہ اس معاہدے

کی عدم موجودگی میں بھی ہم طویل مدت کے لئے اپنی سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ روس کسی بھی پیشرفت کے لئے

تیار ہے ، اس لئے اگر امریکہ معاہدے کی تجدید سے انکار کرتا ہے تو مختلف متبادل ہوسکتے ہیں۔ لاووروف نے مزید کہا کہ تزویراتی

استحکام کو متاثر کرنے والے تمام عوامل کے تناظر میں ہماری مجموعی توجہ امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک امور ، ہتھیاروں کے

کنٹرول کے نئے آلات پر بات چیت جاری رکھنے پر مرکوز رہے گی۔لاوروف کے مطابق روس کو امریکہ سے زیادہ معاہدے میں

توسیع کی ضرورت نہیں۔ لاوروف نے کہا کہ اگر امریکہ واضح طور پر معاہدے میں توسیع سے انکار کرتا ہے تو روس اس پر

زور نہیں دے گا۔ماسکو اور واشنگٹن نے 2010 میں نیو اسٹارٹ معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کی رو سے دونوں

ممالک کے پاس موجود مختلف اسٹریٹجک ہتھیاروں کی تعداد کو ایک حد میں رکھا گیا ہے۔فروری 2021 میں ختم ہونے والے

معاہدے میں باہمی رضامندی سے مزید پانچ سال کی توسیع کی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں