اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ،ایف آئی اے کے پی ٹی آئی کو جاری نوٹسزغیر قانونی قرار

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کی جانب سے پی ٹی آئی کو جاری نوٹسزغیر قانونی قراردے دیے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کے ذمہ داران کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی کے معاملے پرسماعت ہوئی۔ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی جبکہ درخواست گزار کی جانب سے وکیل شاہ خاور اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ وکیل شاہ خاور نے موقف پیش کیا کہ تحقیقات کرنا ایف آئی اے کا اختیار ہے لیکن پروسیجر اختیارنہیں کیا گیا۔

جلد بازی میں نوٹس جاری کر کے اگلے روز پیش ہونے کا حکم دیا۔ وکیل درخواست گزارنے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ ایف آئی اے نوٹس جاری کرنے حوالے سے ہدایات جاری کرچکی ہے۔ جلد بازی میں ایف آئی آر دائر کرنا بدنیتی ظاہر کرتا ہے۔ ایک روز قبل وزیر داخلہ نے بیان دیا کہ ہم نے لوگوں کو گرفتار کریں گے۔ جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیے کہ 5 اگست کو جاری نوٹسزسرکولر کے مطابق نہیں ہیں۔ کیا ایف آئی اے کے ہر ونگ کا الگ طریقہ کار ہے؟ جس کو طلب کیا جائے اس کو الزامات سے متعلق آگاہ کیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ ملزم کو الزامات سے متعلق گاہ کرنے میں کیا قباحت ہے؟ ایف آئی اے کے جاری نوٹسزغلط ہیں۔

ان نوٹسز کو جاری کرنے میں طریقہ کار مکمل نہیں کیا گیا۔ وکیل فیصل چوہدری نے موقف بیان کیا کہ الیکشن کمیشن نے غلط تحقیقات کیں۔ جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ ا س وقت صرف نوٹسز کا معاملہ دیکھ رہے ہیں۔ ایف آئی اے تحقیقات میں قانونی طریقہ کارمکمل کرے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ آئندہ نوٹس میں الزامات کو شامل کریں گے جس کے بعد عدالت نے ایف آئی اے کو ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں