ٹائیگرفورس کا اجلاس

اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کی زیرصدارت جناح ہال چونیاں میں ٹائیگرفورس کا اجلاس

چونیاں(نمائندہ عکس آن لائن)اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کی زیرصدارت جناح ہال چونیاں میں ٹائیگرفورس کا اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا جس میں نائب تحصیلدار ظہیراحمد سمیت ترقی پانے والے نائب تحصیلدار اسامہ امانت اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی اپیل پر ملک بھر کی طرح تحصیل چونیاں میں بھی نوجوانوں کی بڑی تعداد نے کرونا ریلیف ٹائیگرفورس میں اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروایا ہے۔ اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ٹائیگر فورس تحصیل انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی معاونت اور ریلیف سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ذخیرہ اندوزں کی نشاندہی عوام الناس میں کرونا وائرس سے بچاﺅکی آگاہی، احساس امداد پروگرام کے تحت مالی امداد، راشن کی تقسیم اور لاک ڈاﺅن والے علاقوں میں لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے خدمات سرانجام دی گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹائیگرفورس کے نوجوانوں کو کروناسے بچاﺅکے لئے ہرقسم کا حفاظتی سامان تحصیل انتظامیہ فراہم کرے گی اور ایس او پیز کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ اس حوالے سے ان نوجوانوں کو ٹریننگ بھی دی جائے گی جس کے لئے ٹائیگرفورس پورٹل پر رجسٹرڈ ہونے والے نوجوانوں کو بذریعہ کال یا میسج آگاہ کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں