کر یک ڈاﺅن

اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ کا گراں فروشوں کے خلاف کر یک ڈاﺅن

شورکوٹ (نمائندہ عکس آن لائن) اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ کا گراں فروشوں کے خلاف کر یک ڈاﺅن جاری گراں فروشی کر نے والے دوکانداروں کو بھاری جر مانے اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ راجہ فیضان نے گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے گزشتہ ماہ میں منافع خوروں کے خلاف 85چھاپے مار ے جبکہ گراں فروشوں کو72000روپے کے جرمانے اور 3منافع خوروں کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ کا کہنا تھا کہ ماہ صیام کے دوران منافع خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رہے گا انہوںنے کہاکہ ماہ مقدس کے دوران دوکانداروں کو چاہیے کہ ناجائز منافع کمانے سے باز رہیں گراں فروشی کر نے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں