حماس

اسرائیلی فوجیوں کی باقیات غزہ کی سر زمین نگل جائے گی، حماس

غزہ (عکس آن لائن)حماس نے اسرائیلی فوج کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی باقیات غزہ کی سر زمین نگل جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دھمکی دی تھی کہ جنگ کے بعد غزہ کی نوعیت ہی بدلی جا چکی ہو گی۔

دھمکی کے جواب میں حماس نے کہا کہ خونریز جھڑپیں جاری ہیں، اسرائیلی فوجیوں کی باقیات غزہ کی سر زمین نگل جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری 21 ویں دن بھی جاری رہی جس کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 7 ہزار 326 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں