فواد چوہدری

ابتدائی طور پر چین کی کمپنی سائنوفارم سے 12 لاکھ ڈوز خریدی جائیں گی،فواد چوہدری

اسلام آباد (عکس آن لائن)کابینہ کمیٹی نے چینی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین خریدنے کا فیصلہ کرلیا ۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ کابینہ کمیٹی نے چینی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین خریدنے کا فیصلہ کرلیا ۔

فواد چوہدری نے کہاکہ ابتدائی طور پر چین کی کمپنی سائنوفارم سے 12 لاکھ ڈوز خریدی جائیں گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 2021 کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرز کو مفت ملے گی، پرائیویٹ سیکٹر اگر عالمی طور پر منظور شدہ ویکسین امپورٹ کرنا چاہیتو وہ بھی کرسکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں