منظور وسان

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،نیب نے منظور وسان کو کلین چٹ دے دی

کراچی(عکس آن لائن)آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق کیس میں نیب نے پیپلزپارٹی رہنما منظور وسان کو کلین چٹ دے دی۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ منظور وسان کے خلاف انکوئری ختم کر رہے ہیں لہٰذا نیب ہیڈ کواٹر سے جواب آنے تک مہلت دی جائے۔عدالت نے سماعت 4 مئی تک ملتوی کر دی۔

بعدازاں میڈیا سے بات چیت میں منظورحسین وسان نے کہا کہ تھوڑے سے اختلافات اور اپنی اپنی رائے ہوتی ہے، یہ مطلب نہ لیا جائے کہ پی ڈی ایم ٹوٹے گی، پی ڈی ایم قائم رہے گی۔انہوں نے کہا کہ جس مقاصد کے لیے ہمارے چیئرمین نے پی ڈی ایم بنائی اسے قائم رکھنے کے لیے سب پارٹیاں متفق ہوں گی۔پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل اہم پارٹیوں کا خیال ہے کہ ان کی انفرادی پوزیشن کے لحاظ سے اپنے اپنے موقف ہیں اس کو ساتھ لے کر فیصلہ کرنا چاہئے تو بہتر ہوگا۔انہوں نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ 2023 میں بلاول ہی وزیر اعظم ہوں گے۔صحافی نے منظور وسان سے سوال کیا کہ سنا ہے آپ نے خواب دیکھا ہے عمران خان 2021 میں جارہے ہیں،

اس پر جواب میں انہوں نے کہاکہ جانا ہے، مدت سے ایک سال پہلے، 10 یا 12 ماہ پہلے جانا تو ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان منفرد سیلیکٹیڈ ہیں، اس کی مثال دوسروں سے نہیں دی جاسکتی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں