آغا سراج درانی

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس ،اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کوضمانت دینے کا سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)سپریم کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کوضمانت دینے کا سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا جبکہ عدالت نے مقدمہ واپس ہائی کورٹ بھجواتے ہوئے قرار دیا ہے کہ تمام ملزمان کی ضمانت برقرار رہے گی،

ہائی کورٹ حقائق کا دوبارہ جائزہ لے کر2 ماہ میں فیصلہ کرے۔ بد ھ کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔دوران سماعت نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹرجنرل نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے حقائق کا جائزہ نہیں لیا۔نیب نے آغا سراج درانی کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے تمام ثبوت پیش کیے۔آغا سراج درانی کے وکیل نے کہا کہ نیب کے کسی بندے نے موقع پر جاکر جائیدادوں کا جائزہ نہیں لیا۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ضمانت کے فیصلے میں کوئی وجہ بیان نہیں کی،بغیر وجوہات کے کیسے ضمانت دے دی گئی،کیس دوبارہ ہائیکورٹ کو ریمانڈ کر دیتے ہیں۔سندھ ہائیکورٹ کے سینئر ڈویژن بینچز نیب مقدمات کی سماعت کریں۔عدالت نے شریک ملزمان کے وکیل کو ہائیکورٹ میں دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے قرار دیا کہ فیصلے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں