آلو

آلو کے کاشتکاروں کو برداشت سے 15روز قبل بیلیں کاٹنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن): محکمہ زراعت فیصل آباد نے آلو کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فصل کو برداشت کرنے سے 15روز قبل بیلیں کاٹ دیں کیونکہ اس سے آلو سخت جان ہو جاتے ہیں اور وہ کولڈ سٹوریج کے دوران نہیں گلتے ۔

محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ کاشتکار آلو کی برداشت صبح کے وقت کریں جب درجہ حرارت کم ہو کیونکہ زیادہ درجہ حرارت میں آلوؤں کے گلنے سڑنے کا زیادہ امکان ہو تا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عام طور پر برداشت کے بعد زمیندار آلوؤں کو ڈھیر کی صورت میں جمع کر لیتے ہیں جس سے ہو اکا گزر نہ ہونے کی وجہ سے آلو نہ صرف گلتے ہیں بلکہ درجہ حرارت زیادہ ہونے کی بناء پر خشک ہو کر بد شکل بھی ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ ڈھیر کے اندر ہوا کے گزرنے کیلئے ڈکٹ لگائیں اورڈکٹ کو صبح کے وقت بند کر دیں تاکہ گرم ہوا کا گزر نہ ہو سکے اور رات کے وقت کھول دیں تاکہ ٹھنڈی ہوا گزر سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں