آلو

آلو کی اگیتی کاشتہ خزاں فصل کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے آلو کی اگیتی کاشتہ خزاں فصل کی برداشت آج 22دسمبر سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ آلو پاکستان کی ایک اہم فصل ہے جس کو مکمل غذا بھی کہاجاتاہے کیونکہ اس میں نشاستہ ‘وٹامن ‘معدنی نمکیات اور لحمیات کافی مقدارمیں پائے جاتے ہیں۔

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ آلو نکالنے سے 15دن پہلے فصل کی آبپاشی بندکردیناضروری ہے نیزکاشتکار آلوکی فصل کی برداشت سے ہفتہ دس دن پہلے آلوکی بیلیں کاٹ دیں تاکہ وائرس پھیلانے والے کیڑوں سے بچ سکیں اور چھلکا سخت ہوجائے۔ انہوں نے بتایا کہ آلو کی بیلیں کاٹنے سے آلوکی جلدسخت ہوجاتی ہے اوروہ کولڈسٹور میں ذخیرہ کے دوران نہیں گلتا۔ انہو ں نے کہا کہ کاشتکار فصل کی برداشت صبح کے وقت کریں جب درجہ حرارت مقابلتاً کم ہو کیونکہ زیادہ درجہ حرارت میں آلوؤں کے گلنے سڑنے کا امکان زیادہ ہوتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں