وزیراعظم سکاٹ موریسن

آسٹریلیا کی فوج بدستور عراق میں تعینات رہے گی، وزیراعظم سکاٹ موریسن

کینبرا(عکس آن لائن)وزیراعظم سکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی فوجیں بدستور عراق میں تعینات رہیں گی کیونکہ صورتحال اچانک مستحکم ہوگئی ہے۔جمعرات کے روز موریسن کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت ایک متحد اورمستحکم عراق کے قیام کے لئے پرعزم ہے۔ایک پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے فوجیوں کا عراق سے انخلا ہوگا تو موریسن نے کہا کہ ابھی تک ہم نے یہ فیصلہ نہیں کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی فورسز کے خلاف ایران کے حالیہ میزائل حملے میں امریکہ کا کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ٹرمپ نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان ممکنہ تعاون کا بھی اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایس آئی ایس(دولت اسلامیہ)کی تباہی ایران کے لئے اچھی ہے اور ہمیں اس بارے میں اور دیگر مشترکہ ترجیحات کے بارے میں مل کر کام کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں