پیٹ کمنز

آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز کا اعلان، پیٹ کمنز کرکٹر آف دی ایئر قرار

دبئی(عکس آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2023 کے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کردیا۔

آسٹریلیا کو عالمی چیمپیئن بنوانے والے کپتان پیٹ کمنز کو مینز کرکٹر آف دی ایئر قرار دیتے ہوئے سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی کا حقدار قرار دیا گیا ہے جبکہ انکے ساتھی آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ لے اڑے۔

عثمان خواجہ کو اس ایوارڈ کے لیے اپنی ہی ٹیم کے ساتھی ٹریوس ہیڈ، بھارتی اسپنر روی چندرن اشون اور انگلینڈ کے جو روٹ سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ واحد بلے باز ہیں جنہوں نے سال 2023 کے دوران 13 ٹیسٹ میچز میں 1210 رنز کے ساتھ چار ہندسوں کا سنگ میل عبور کیا۔

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئرکا ایوارڈ لے اڑے جبکہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی بھارت کے سوریا کمار یادیو کے حصے میں آیا۔خواتین کی کیٹیگری میں انگلینڈ کی آل راؤنڈر نیٹ سکیور برنٹ نے لگاتار دوسرے سال آئی سی سی ویمنز کرکٹر آف دی ایئر کا ریچل ہیہو فلنٹ ایوارڈ جیت لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں