آئی سی سی

آئی سی سی ویمن ورلڈکپ، ندا ڈار کی تباہ کن بولنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

ہیملٹن(عکس آن لائن) آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں ندا ڈار کی تباہ کن بولنگ کے باعث پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی۔بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.5 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز بنائے تھے کے ایک بار پھر میچ روک دیا گیا اور پھر بعد ازاں میچ کو 20 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔منیبہ علی نے 37 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بسمہ معروف نے 20 اور عمیمہ سہیل نے 22 رنز اسکور کیے۔

جواب میں پاکستان کی ندا ڈار نے ویسٹ انڈین بیٹرز کو پریشان کیے رکھا اور ویسٹ انڈین ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز بنا سکی۔پاکستان نے میچ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 7 رنز سے جیت لیا۔ندا ڈار کو 4 اوورز میں 10 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں