ہری مرچ

ہری مرچ بڑھتی عمرکے اثرات کو زائل کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے،حکیم میاں لیاقت احمدعلی

قصور(عکس آن لائن):ہری مرچوں میں پائے جانیوالے قدرتی اجزا آنکھوں کے تحفظانسانی جسم کے مدافعتی نظام کھانسی اور پھیپھڑوں کے سرطان سے تحفظ فراہم کرتے ہیں جبکہ ہری مرچ بڑھتی عمرکے اثرات کو بھی زائل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہارفاضل طب الجراحتفزیشن آف ہربل میڈیسن قصورحکیم میاں لیاقت احمدعلی نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایاکہ ہری مرچ میں پائے جانے والے وٹامن سی اے بی 6آئرن کاپر پوٹاشیم سمیت پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ پائے جاتے ہیں اس لئے ہمیں چاہئیے کہ ہری مرچ کے استعمال کواپنی خوراک میں لازمی حصہ بنائیں تاکہ مختلف امراض سے بچاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں