کھیرے

کھیرے کی اگیتی کاشت مارچ اورپچھیتی جولائی میں کی جاسکتی ہے ، ماہرین زراعت

قصور(عکس آن لائن):ماہرین زراعت نے کہا کہ کھیرے کی اگیتی کاشت مارچ اورپچھیتی جولائی میں کی جاسکتی ہے جبکہ کاشتکار ایک ایکڑ رقبہ کے لئے کھیرے کا ایک کلوگرام صحتمند بیج استعمال کریں تاکہ بہتر پیداوارکا حصول ممکن ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ کھیرے کی کاشت کے لئے زرخیزمیرازمین موزوں ہوتی ہے تاہم کلراٹھی اورشورزدہ زمین میں کھیرے کی کاشت سے گریز کرنا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ کھیرا موسم گرما کی انتہائی مفیدسبزی ہے جس کا استعمال زیادہ ترسلاد کے طورپر کیاجاتاہ اور اساسی اجزا کی فراوانی کے باعث کھیرا انسانی جسم میں تیزابیت کوکم رکھنے میں اہم کردار اداکرتاہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال پنجاب میں 4305ایکڑ رقبہ پر کھیرے کی کاشت کئی گئی جہاں اوسطا 242من فی ایکڑ کے حساب سے 38952ٹن ریکارڈ فصل پیداہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں