مونگ ماش

کاشتکار مونگ ماش کی بیماریوں کے فوری خاتمے کے لئے مناسب حکمت عملی اپنائیں، محکمہ زراعت

فیصل آباد (عکس آن لائن):محکمہ زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار مونگ ماش کی بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے فوری تدارک کے لئے مناسب حکمت عملی اپنائیں تاکہ فصل کو نقصان کی معاشی حد سے بچایاجاسکے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد ڈاکٹر خالد اقبال نے کہا کہ مونگ ماش کی اچھی پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی بھی نہایت ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ مونگ ماش کی فصل کو 3 پانی درکار ہوتے ہیں لہذا پہلا پانی اگا کے 3سے4ہفتے بعد، دوسراپانی پھول نکلنے پر، تیسرا پانی پھلیاں نکلنے پر دیاجائے۔انہوں نے کہاکہ اگر اس دوران بارش ہو جائے تو فصل کی ضرورت کے مطابق اس کی آبپاشی کی جائے نیز اگر بار ش کازائد پانی کھیت میں جمع ہو جائے تو اس کے نکاس کا بھی فوری انتظام کرناچاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں