مکئی

کاشتکاروں کو مکئی کی بہتر پیداوار کیلئے کھادوں کے بروقت اور متوازن و مناسب استعمال کی ہدایت

فیصل اباد (عکس آن لائن) مکئی کی بہتر پیداوار کیلئے کھادوں کا بروقت اور متوازن و مناسب استعمال ضروری ہے۔ ماہرین زراعت نے کہاکہ کاشتکار کھادوں کا بروقت و مناسب استعمال کریں اور جب فصل کی اونچائی ایک سے ڈیڑھ فٹ تک ہو جائے تو نائٹروجنی کھاد کی پہلی قسط ایک بوری یوریا فی ایکڑ اور فصل کی اونچائی اڑھائی سے تین فٹ ہونے پر نائٹروجنی کھاد کی دوسری قسط ایک بوری یوریا فی ایکڑ جبکہ پھول آنے سے قبل نائٹروجنی کھاد کی آخری قسط ڈیڑھ بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کرنی چاہیے۔

انہوں نے بتایاکہ مکئی کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے بروقت گوڈی بھی ضروری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ کاشتکار گوڈی کے موقع پر پودوں کے ساتھ مٹی چڑھا کر کھیلیاں بنادیں تاکہ اسے تیز ہوا یا آندھی میں نقصان نہ پہنچ سکے۔ انہوں نے گوڈی کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے جڑی بوٹی مارزہروں کا ماہرین زراعت کی مشاورت سے سپرے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں