فیاض الحسن

وزیر اعظم عمران خان کی دیانتدارانہ کوششوں سے ملک صحیح سمت گامزن ہے‘ فیاض الحسن

لاہور( عکس آن لائن)صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی دیانتدارانہ کوششوں سے ملک صحیح سمت گامزن ہے،وزیر اعظم عمران خان کی پوری ٹیم بالخصوص سردار عثمان بزدار پنجاب میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں،سردار عثمان بزدار نے کرونا بحران کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامی امور کو بالکل نظر انداز نہیں ہونے دیا۔اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج پنجاب میں کرونا ٹیسٹنگ کیپسٹی تمام صوبوں سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا پنجاب وزیرِ اعلی پنجاب کی قیادت میں میڈیکیٹڈ ماسک، سینیٹائزر، پی پی ای اور فیس شیلڈ تیار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی تربیت و رہنمائی کے لیے لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کے قیام کا آغاز اپنی مثال آپ ہے۔ وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب میں کاروبار میں آسانی کے لیے حکومتِ پنجاب کے حالیہ اقدامات سے روپے کی گردش میں اضافہ ہو گا جس سے بیروز گاری میں مزید کمی ہوگی اور اقتصادی ترقی کی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی- انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی باصلاحیت قیادت میں پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں