نیپرا

نیپرا نے بجلی 5 روپے سستی کرنے کے وزیر اعظم ریلیف پیکج کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نمائندہ عکس) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 5 روپے سستی کرنے کے وزیر اعظم ریلیف پیکج کی منظوری دے دی‘وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 106ارب روپے کا ریلیف مارچ‘ اپریل، مئی اور جون کے بلوں پر دیا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا کے فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔ وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 106ارب روپے کا یہ ریلیف مارچ، اپریل، مئی اور جون کے بلوں پر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں