صباء پرویز

مجھے سنجیدہ کردار زیادہ دیئے جاتے ہیں ،کامیڈی کردار ادا کرنے کی خواہش ہے ‘ صباء پرویز

لاہور ( نمائندہ عکس) سینئر اداکارہ صباء پرویز نے کہا ہے کہ فنکار کو اپنے فن کے ذریعے شناخت بنانی چاہیے اس لئے مجھے انٹر ویوز دینا اچھا نہیں لگتا۔ انہوںنے کہا کہ مجھے سنجیدہ کردار زیادہ دیئے جاتے ہیں مگر میری خواہش ہے کہ مجھے کامیڈی کردار بھی ملے ۔

صباء پرویز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے لیے کوئی اداکار فیورٹ نہیں بلکہ وہ تمام سینئر اداکار پسند ہیں جنہوں نے اچھا کام کرنے کے ساتھ اپنے جونیئرز کا ہاتھ پکڑ کر ان کی رہنمائی بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں پر کبھی اپنی مرضی مصلحت نہیں کی اور میرا دوسرے والدین کو بھی مشورہ ہے کہ وہ بچوں کو ان کی خواہش کے مطابق وہ جس شعبے میں جانا چاہیں اس کی اجازت دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں