کپتان بابر اعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاک بھارت ٹاکرے کو مشکل قرار دے دیا

لاہور (عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاک بھارت ٹاکرا مشکل میچ ہوگا۔بابر اعظم نے دورہ نیدرلینڈ سے قبل میڈیا سے بات میں ایشیا کپ 2022 کے پاک بھارت ٹاکرے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ہر میچ میں ہی کھلاڑیوں پر دباؤ زیادہ ہوتا ہے۔

اْنہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ اسے ایک عام میچ کی طرح کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم یقینی طور پر ہم پر دباؤ تھوڑا مختلف ہوتا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ اس بار بھی دباؤ ہے تاہم ہم نے خود کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پرسکون رکھنے کی کوشش کی اور دباؤ میں نہیں آئے۔یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی بار بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں