پنجاب

عالمی ادارہ صحت کی ایس اوپیز کے تحت بچوں کو انسداد پولیوکے قطرے پلائے جائینگے،پولیو سے پاک پاکستان ہمارا مشن ہے’وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(عکس آن لائن) پنجاب میں انسداد پولیو کی 5 روزہ مہم آج برو ز( پیر ) سے شروع ہو گیـوزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے صوبہ بھر میںانسداد پولیو کی بھرپورمہم چلانے کی ہدایت کی ہے ـوزیر اعلی عثمان بزدار نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنروں کو ذاتی طور پر انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران بہتر کارکردگی پر متعلقہ اضلاع کو انعام دیں گے ـانسدادپولیو مہم کے دوران صوبہ بھرکے 2کروڑ سے زائدبچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے اور اس مقصد کے لئے 48ہزارٹیمیں تشکیل دی گئی ہیںـانسداد پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز کا پورا خیال رکھا جائے گاـ ٹیموں کو کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک اور ہینڈ سینیٹائزرزتقسیم کئے گئے ہیںـ11سے 15جنوری تک جاری رہنے والی نسدادپولیو مہم کے دوران ٹیموں کومکمل تحفظ دیاجائیگاـعالمی ادارہ صحت کی ایس اوپیز کے تحت بچوں کو انسداد پولیوکے قطرے پلائے جائینگےـانہوں نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہمارا مشن ہے اورہم اپنے بچوں کو محفوظ اور صحت مند مستقبل دینے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کا ر لا رہے ہیں۔ والدین سے اپیل ہے کہ وہ پولیو کے مرض کے خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں ۔ متعلقہ محکموں اور اداروں کو باہمی رابطوں کو مضبوط بنا کر رزلٹ دینا ہوں گےـپولیو قومی چیلنج ہے ، ہر صورت قابو پانا ہے۔انسداد پولیو مہم کے دوران اعداد و شمار میں گڑبڑ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں