سرخ پیاز

سرخ پیازمتعددبیماریوں کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ کرتا اور نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے، ماہرین صحت

میڈرڈ(عکس آن لائن):ماہرین صحت نے کہا ہے کہ سرخ پیازمتعددبیماریوں کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ اور نظام انہضام بہتر بناتا ہے۔ یونیورسٹی آف بارسلونا کے شعبہ صحت کے ماہرین کی حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سرخ پیاز میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس متعدد بیماریوں کے خلاف مزاحمت، قوت مدافعت میں اضافے اور نظام انہضام کو بہتر بنا نے میں مفید ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سرخ پیاز دیگر اقسام کے پیاز کے مقابلے میں زیادہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے کیونکہ اس میں اینتھوسیانین ہوتا ہے جو دل کی بیماری اور کینسر کی اقسام کو روکنے میں مدد کرتا اور یادداشت کو برقرار رکھنے، پیشاب کی نالی کی حفاظت اور بڑھاپے کو کم کرنے میں معاون ہے۔

سرخ پیاز میں پائے جانے والا کوریکٹین ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سرخ پیاز ذیابیطس کے مریضوں میں خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں موثر ہے، یہ ایسے مادوں کی بدولت (جو ہائپوگلیسیمک اثرات رکھتے ہیں اور لبلبے کے رس کے اخراج کو متحرک کرتے ہیں)ہاضمے کو بڑھاتا ،قبض سے لڑنے میں مدد کرتا اور آنتوں کی بندش کو روکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سرخ پیاز کی بیرونی جلد سلفر مرکبات اور سیلینیم سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ ایسے مادوں پر مشتمل ہوتی ہے جو اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کی بدولت کینسر کی اقسام کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں