ربیع و خریف

زمیندار،کاشتکار،کسان فصلات ربیع و خریف کی کاشت سے قبل کھادوں کے استعمال کیلئے زمین کاتجزیہ ضرورکروائیں ، ترجمان محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن):ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ زمیندار،کاشتکار،کسان فصلات ربیع و خریف کی کاشت سے قبل کھادوں کے استعمال کیلئے زمین کاتجزیہ ضرورکروائیں اور ماہرین کی مشاورت سے متناسب کھادوں کا استعمال کیاجائے تاکہ بھرپورپیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔ انہوں نے دوران ملاقات بتایا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ اگر ہر سال ممکن ہو تو کم ازکم ہر تیسرے سال زمین کاتجزیہ کروائیں تاکہ مٹی کے تجزیہ کے بعد کھادوں کے استعمال کا مشورہ دیاجاسکے۔

انہوں نے کہا کہ غیر موزو ں کھادوں کے انتخاب ان کے خودساختی استعمالآبپاشی کیلئے پانی کی کمی یا زیادتی کی وجہ سے کھادوں اوربیج کی افادیت بری طرح سے متاثرہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں