اینگرو کارپوریشن

رواں سال کی پہلی سہ ماہی ،اینگرو کارپوریشن نے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

کراچی(عکس آن لائن)پاکستان کے معروف کاروباری ادارے اینگرو کارپوریشن نے 31مارچ 2022کو ختم ہونے والی سہہ ماہی کے مالیاتی نتائج اعلان کردیا۔انفرادی بنیادوں پر پہلی سہہ ماہی کے دوران اینگرو کارپوریشن کا منافع پچھلے سال کی اسی مدت (Q1-21)کے 3.59ارب کے مقابلے میں 92فیصد کے خاطر خواہ اضافے کے ساتھ6.88ارب روپے رہا۔اسی مدّت کے دوران کمپنی کی ڈیویڈنڈ آمدنی گذشتہ سال کی اسی مدّت کے3.43ارب روپے کے مقابلے میں 124فیصد اضافے کے ساتھ 7.70ارب روپے رہی۔ ڈیویڈنڈکی آمدنی اور انفرادی منافع میں اضافہ کی بنیادی وجہ فرٹیلائزراور پیٹروکیمیکل کے کاروبار میں زیادہ منافع کی وصولی ہے۔

مستحکم بنیادوں پر 2022کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کا منافع 25فیصد اضافہ کے ساتھ گذشتہ سال کی اسی مدّت کے 70.87ارب روپے کے مقابلے میں 88.33ارب روپے رہا۔کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 14.90ارب روپے رہا، جبکہ حصص یافتگان سے منسوب بعد از ٹیکس منافع 7.97ارب روپے رہاجس کے نتیجے میں کمپنی کی فی حصص آمدنی پچھلے سال کی اسی مدت کے 14.47روپے فی حصص کے مقابلے میں 13.84روپے فی حصص رہی۔ اینگرو کارپوریشن نے پہلی سہہ ماہی کیلئے 12روپے فی حصص عبوری کیش ڈیویڈنڈ کا بھی اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں