عمران خان

حکومت جسے چاہے آرمی چیف مقرر کرے، اہم تعیناتی پر عمران خان کا نیا موقف

لاہور (نمائندہ عکس)نئے آرمی چیف کے انتخاب سے قبل مشاورت کا بار بار مطالبہ کرنے کے بعد اب سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں شہباز شریف کی زیر قیادت اتحادی حکومت کی جانب سے اس اہم تعیناتی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر ایک نئے موقف کا اظہار کیا۔عمران خان سے سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے یہ مطالبہ کیا تھا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر ان سے یا ان کی پارٹی سے مشاورت کی جائے، عمران خان نے جواب دیا کہ نہیں، وہ جسے چاہیں مقرر کرسکتے ہیں۔اس سے قبل گزشتہ کئی ماہ کے دوران متعدد عوامی جلسوں اور ریمارکس میں عمران خان نے کہا تھا کہ اعلیٰ عسکری عہدے پر اہم تعیناتی کیلئے شریف اور زرداری نااہل ہیں کیونکہ اگلے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے چوروں کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں