سندھ یونیورسٹی

جامعہ کراچی،بی کام سال اول ریگولر وپرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کا اعلان

کراچی (عکس آن لائن)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام سال اول ریگولر وپرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔نتائج کے مطابق بی کام ریگولر سال اول کے امتحانات میں 1161 طلبہ شریک ہوئے،459 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 702 طلبہ ناکام قرارپائے۔

کامیابی کا تناسب 39.53 فیصدرہا۔بی کام پرائیوٹ سال اول کے امتحانات میں 464 طلبہ شریک ہوئے،124 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 340 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کاتناسب26.72 فیصدرہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں