بہاریہ فصلات

بہاریہ فصلات اور سبزیوں کی باقیات برداشت کے بعد فوری تلف کردیں،محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بہاریہ فصلات اور سبزیوں کی باقیات برداشت کے بعد فوری تلف کردیں کیونکہ ان باقیات کی موجودگی میں سفید مکھی پیدا ہونے اور کپاس سمیت دیگر فصلات پر حملہ آورہونے کا شدید خدشہ رہتا ہے، جس سے مذکورہ فصلات کو سخت نقصان پہنچنے کا احتمال بھی ہوتا ہے، لہذا اس ضمن میں کسی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ کرنے سے گریزکیاجائے تاکہ بعدازاں کاشتکاروں کو کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے بتایا کہ کپاس کے کاشتکاروں کو بہاریہ فصلات سے سفید مکھی کے تدارک پرتوجہ مرکوز رکھنی چاہئیے کیونکہ سفید مکھی کپاس کا انتہائی نقصان دہ کیڑا ہے جوسارا سال متحرک رہتا ہے اسلئے کاشتکار حفاظتی اقدامات کے تحت بہاریہ فصلات اور سبزیوں کی باقیات کو برداشت کے بعد فورا تلف کردیں۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کے کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ کپاس کی کاشت کے علاقوں میں بھنڈی توری’ بینگن’جوار کاشت نہ کریں اورکھیتوں و کھالوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں