لاہور( عکس آن لائن)سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ نوجوانی کے دور سے اچھامیوزک سننے اور ادبی کتابیں پڑھنے کا شوق تھا جو آج بھی برقرارہے ، جب بھی وقت ملتاہے اچھا میوزک سنتا ہوںاورادبی کتابوںکا مطالعہ کرتا ہوں ۔ایک انٹرویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ اچھے اور غیر معیاری اسکرپٹ میں فرق کرنے کےلئے کسی خاص پیمانے کی ضرورت نہیں بلکہ جب اسکرپٹ اچھا ہوگا تو سامنے آنے پر اس کی کہانی اور آپ کے لئے لکھا گیا کردار آپ کے دل کو چھو لے گا اور آپ اسی وجہ اس کردار کو نبھا نے کےلئے سوچ بچار شروع کر دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ کوئی بھی انسان کسی بھی شعبے پر مکمل دسترس نہیں رکھتا بلکہ ہر روز کچھ نیا سیکھنے کو ملتاہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- دنیا میں سب سے خوبصورت اور میٹھا لفظ ماں ہے، محسن نقوی
- سویابین اور پام آئل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ
- آئی ایم ایف کی روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والی کڑی شرائط سے ہر طبقہ پریشان ہے ‘ اشرف بھٹی
- برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی
- وفاقی حکومت پاسکو کومخصوص اضلاع میں گندم خریداری کی پابندی سے آزاد کرے ‘ ہمایوں اختر خان