نعمان اعجاز

اسکرپٹ اچھا ہوگا تو سامنے آنے پر اس کی کہانی اور آپ کےلئے لکھا گیا کردار آپ کے دل کو چھو لے گا‘ نعمان اعجاز

لاہور( عکس آن لائن)سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ نوجوانی کے دور سے اچھامیوزک سننے اور ادبی کتابیں پڑھنے کا شوق تھا جو آج بھی برقرارہے ، جب بھی وقت ملتاہے اچھا میوزک سنتا ہوںاورادبی کتابوںکا مطالعہ کرتا ہوں ۔ایک انٹرویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ اچھے اور غیر معیاری اسکرپٹ میں فرق کرنے کےلئے کسی خاص پیمانے کی ضرورت نہیں بلکہ جب اسکرپٹ اچھا ہوگا تو سامنے آنے پر اس کی کہانی اور آپ کے لئے لکھا گیا کردار آپ کے دل کو چھو لے گا اور آپ اسی وجہ اس کردار کو نبھا نے کےلئے سوچ بچار شروع کر دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ کوئی بھی انسان کسی بھی شعبے پر مکمل دسترس نہیں رکھتا بلکہ ہر روز کچھ نیا سیکھنے کو ملتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں