لاہور( عکس آن لائن ) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ایجنڈا ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنا ہے ، عوام ترقی چاہتے ہیں افراتفری نہیں،منتخب نمائندوں کی مشاورت سے عوامی مسائل حل کریں گے،ہم منفی سیاست کا جواب عوام کی خدمت سے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں لاہور کی ترقی اور سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔ منتخب نمائندوں نے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کر رہے ہیں اور منتخب نمائندوں کی مشاورت سے عوامی مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ(پی ڈی ایم) کا ایجنڈا ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنا ہے جبکہ عوام ترقی چاہتے ہیں افراتفری نہیں لیکن بدقسمتی سے حزب اختلاف ملکی مفادات کو فراموش کرچکی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ رسوائی حزب اختلاف کا مقدر ہے جبکہ ہم منفی سیاست کا جواب عوام کی خدمت سے دیں گے اور زندہ دلان لاہور کو کرپٹ ٹولہ گمراہ نہیں کر سکتا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے ،اسے برقرار رکھنا اور بھی مشکل ہے ‘ نیلم منیر
- شادی کے بعد بچوں اور گھریلو امور پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہوتا ہے ‘ صاحبہ
- میری تاریخ پیدائش 1976 نہیں 1985 کی ہے ، 14مئی 1985ء کو پیدا ہوئی’ میرا
- مستقبل میں پہلے سے بھی اچھا کام کر کے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنا چاہتی ہوں ‘ بشریٰ انصاری
- ٹی 20 میچ کے دوران بابر اعظم نے سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ توڑ دیا