عثمان بزدار

عوام ترقی چاہتے ہیں افراتفری نہیں، وزیر اعلی پنجاب

لاہور( عکس آن لائن ) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ایجنڈا ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنا ہے ، عوام ترقی چاہتے ہیں افراتفری نہیں،منتخب نمائندوں کی مشاورت سے عوامی مسائل حل کریں گے،ہم منفی سیاست کا جواب عوام کی خدمت سے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں لاہور کی ترقی اور سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔ منتخب نمائندوں نے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کر رہے ہیں اور منتخب نمائندوں کی مشاورت سے عوامی مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ(پی ڈی ایم) کا ایجنڈا ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنا ہے جبکہ عوام ترقی چاہتے ہیں افراتفری نہیں لیکن بدقسمتی سے حزب اختلاف ملکی مفادات کو فراموش کرچکی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ رسوائی حزب اختلاف کا مقدر ہے جبکہ ہم منفی سیاست کا جواب عوام کی خدمت سے دیں گے اور زندہ دلان لاہور کو کرپٹ ٹولہ گمراہ نہیں کر سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں