ٹیلی نار پاکستان

’’MORE SE ZYADA‘‘ ،ٹیلی نار پاکستان کا اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کا عزم

اسلام آباد (عکس آن لائن)ٹیلی نار پاکستان نے ملکی صارفین کی تیزی سے برھتے ہو ئے رابطوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بہترین حل فراہم کرنے کے اپنے وعدہ پر عمل کرتے ہوئے صارفین کو ان کی ضرورت کی ہر چیز میں ’’More Se Zyada‘‘ فراہم کے عزم کا اعادہ کیا ہے جو ان کے لئے سب سے اہم ہے۔ اس نئی سرگرمی کے ساتھ ٹیلی نار پاکستان اپنی مصنوعات اور خدمات کے ذریعے نئی راہیں کھول رہا ہے جو پہلے سے زیادہ صارف دوست اور انہیں پوری قدر پیش کر رہی ہیں جسے صارفین ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ اپنے موبائل کنکشن کے ذریعے چاہتے ہیں۔ ’’More Se Zyada‘‘ ٹیلی نار پاکستان کی سماجی بااختیاری اور صارف کے اطمینان کی خواہش کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔ یہ قدرتی عمل ہے کہ معلومات کے دور میں جہاں ہم رہ رہے ہیں، وہاں لوگ اپنی عمومی زندگی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل طرز زندگی سے بھی زیادہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ اس دور میں لوگ زیادہ اہمیت کے ساتھ ڈیٹا، ٹیکسٹ اور کال آفرز کی خواہش رکھتے ہیں لہذا وہ زندگی کے ہر لمحہ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں جس کا مطلب ان کی توقعات یا سمجھ سے کہیں زیادہ ہو سکتا ہے۔

ٹیلی نار پاکستان تیزی سے بدلتے ہوئے وقت کی ضرورت کو سمجھتا ہے اور ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو ترقی دینے کی حیثیت سے یہ اپنے صارفین کو تصورات سے کہیں زیادہ بااختیار بناتا ہے۔ٹیلی نار پاکستان کے چیف مارکیٹنگ آفیسر بلال کاظمی نے کہا کہ آج کے نوجوانوں میں زیادہ اور منفرد آپشنز کے لئے نہ بجھنے والی پیاس موجود ہے اور کثیر تعداد میں مواد کی دستیابی کی باوجود وہ اب بھی نئی اور دلچسپی کی حامل چیزوں کی سکرولنگ اور سرفنگ میں مصروف پائے جاتے ہیں۔ ٹیلی نار پاکستان میں جدت کے ذریعے اپنے صارفین کی خدمت کرنا ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہی ہے اور ’’More Se Zyada‘‘ اسی عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ ہم اپنے صارفین کو رابطے کی زیادہ سے زیادہ قدر، دلکش لمحات، معلومات اور تفریح فراہم کریں۔ آج معلومات کا حصول ایک ضرورت ہے اور ٹیلی نار پاکستان اپنی اعلیٰ معیار کی خدمات کے ذریعے آج کی ارتقائی طرز زندگی کے تقاضوں کو بڑھانے کے لئے تیار ہے۔ اس نئی قوت کے ساتھ ٹیلی نار پاکستان کا مقصد ملک بھر میں اپنے لاکھوں صارفین کے لئے MORE SE ZYADA جوش و خروش، خوشی اور افادیت لانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں