یوم آزادی

75ویں یوم آزادی پر ہمیں بطور قوم اپنا احتساب کرنا چاہیے ‘ شوبز شخصیات

لاہور(عکس آن لائن ) شوبز سے وابستہ شخصیات نے قوم کو 75ویں یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خوشیاں منانے کے ساتھ ساتھ احتساب کا بھی تقاضہ کرتا ہے ، ہماری حقیقی منزل کیا تھی کیا ہم نے منزل پالی یا ہم بھٹک گئے ہیں اور ہم سب کو اس کا جواب ضرور تلاش کرنا چاہے۔ سینئر اداکارجاوید شیخ، لیلیٰ،ثنائ، ریشم، مدیحہ شاہ ،معمررانا ، حیدر سلطان ،احسن خان ،سائرہ نسیم، ناصر چنیوٹی، نسیم وکی نے اپنے بیانات میں قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پاکستان کی قیادت میں ہمارے آبائو اجداد نے کس مقصد کے لئے الگ وطن کے لئے جدوجہد کی شاید ہی کوئی اس پر سوچ بچار کرتا ہوگا ، کیا یہ وہی منزل ہے جہاں ہمیں پہنچنا تھا۔

اگر دل پر ہاتھ رکھ کر خود سے جواب پوچھاجائے تو نہیں وہ یہ منزل نہیں جہاں ہمیں پہنچنا تھا بلکہ ہم راستہ بھٹک گئے ہیں ، ہمارے اندر تقسیم پید ا ہو گئی ہے او ر بد قسمتی سے موجودہ دور میں اس میں شدت آئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اگر ملک کو آگے لے جانا ہے تو ہمیں اتحاد و یگانت پیدا کرنا ہوگا ، سب کو اپنا انفرادی احتساب کرنا ہوگا ، ہمیں وہ اصول اپنانا ہوں گے جو ترقی یافتہ او رمہذب قوم بننے کی جانب سفر کی رفتار تیز کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں