پانی کے استعمال

ماہرین جامعہ زرعیہ کی کاشتکاروں کو پانی کے استعمال کیلئے بہتر حکمت عملی اپنانے کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن)جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین اصلاح آبپاشی و زراعت نے کہا ہے کہ پانی زرعی اجناس کی کاشت اور بمپر کراپ کے حصول میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لیکن اس وقت پوری دنیا کو پانی کی کمی کا سامنا ہے جس سے فصلوں کی پیداوار پر انتہائی برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں اسلئے کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ پانی کے استعمال میں بہتر حکمت عملی اپنائیں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ کم خرچ میں زیادہ پیداوار لینے کیلئے اچھی طرح زمین کو لیزرلینڈ لیولر سے ہموار کریں اور کم پانی سے تیار ہونے والی اقسام کاانتخاب کیا جائے نیز کاشتکار جڑی بوٹیوں سے فصل کو صاف رکھیں تاکہ پانی کا زیادہ حصہ فصل کو مل سکے۔ انہوں نے پانی کے مثر استعمال کیلئے گاں گاں میں تربیتی پروگرامز کے انعقاد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں