محسن نقوی

25دسمبر گوجرانوالہ موٹروے کیساتھ لنک،لاہور کا فاصلہ 45 منٹ سے کم ہو جائے گا’ وزیر اعلیٰ

لاہور(عکس آن لائن )وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور،سیالکوٹ موٹروے کے ساتھ گوجرانوالہ کو لنک کرنے کیلئے زیر تعمیر دو رویہ سڑک کامعائنہ کیا اور سڑک کی تعمیر کے لئے جاری کاموں کاجائزہ لیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے گوجرانوالہ موٹروے لنک روڈ کو ٹریفک کے لیے کھولنے کی 25 دسمبر کی حتمی ڈیڈ لائن دے دی اور تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے دو رویہ سڑک کی جلد تکمیل کے لئے ایف ڈبلیو او کے حکام کو ہدایات دیں۔وزیراعلی محسن نقوی نے پورے روٹ کا فضائی دورہ بھی کیااور روٹ پر جاری ترقیاتی کاموں کا مشاہدہ کیا۔

وزیراعلی محسن نقوی نے15.2کلومیٹر بے نظیر چوک سے واہنڈو تک پورے روٹ کا فضائی معائنہ کیا۔ 25دسمبر کو گوجرانوالہ موٹروے کے ساتھ لنک ہوجائے گااورلاہور تک کا فاصلہ 45 منٹ سے کم رہ جائے گا۔ 7ارب 88کروڑ 70لاکھ روپے کی لاگت سے دو رویہ سڑک کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے۔وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ایف ڈبلیو او کے کرنل عمران نے منصوبہ پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیراعلی کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ 15.2کلومیٹر طویل اپرووچ روڈ کی تعمیر کے منصوبے پر مجموعی طور پر 57فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔بے نظیر چوک سے واہنڈو انٹر چینج تک زیر تعمیر روڈ پر80 فیصد ارتھ ورک مکمل کرلیا گیاہے۔چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایف ڈبلیو او کے کرنل جمال، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں