بلاول بھٹو زرداری

2019موجودہ حکومت کا آخری سال ہے، اب آصف زرداری کھلاڑی کا شکار کریں گے،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ سال تحریک انصاف حکومت کا آخری سال ہے،آنے والے سال میں ہم عوامی حکومت بنا کر رہیں گے، ہر پاکستانی کی دعا اور خواہش ہے کہ یہ نا اہل اور سلیکٹڈ حکومت چلی جائے ،عوام کی دعاﺅں سے آصف زرداری کو ضمانت ملی ہے،

انصاف کی فراہمی پر جج صاحبان کے شکر گزار ہیں،بدھ کو اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آصف رزداری کی میڈیکل رپورٹ تشویشناک ہے، عدالت نے آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کی ہے۔ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ، حکومت اور نیب کا گٹھ جوڑ ہمیں روکنا اور دبانا چاہتا ہے،مخالفین یہ سمجھتے ہیں کہ ہتھکنڈوں سے دبا میں آئیں گے تو بتانا چاہتا ہوں دعاﺅں میں طاقت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ، نالائق اور نا اہل حکومت نے سیاست اور معیشت کو تباہ کر دیا ہے،حکومت کومعلوم ہی نہیں کہ کشمیر کا دفاع کیسے کرنا ہے، اس حکومت کو کچھ کرنا ہی نہیں آتاہے ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اب باہر آرہے ہیں وہ جلد اپنا علاج کرائیں گے، سابق صدر شکاری ہیں اور اب وہ کھلاڑی کا شکار کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی احتساب بیورو فریال تالپور کے کیس میں ہمیں دبا میں لانا چاہتا ہے تو یہ ان کی بھول ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں