رانا ثناء اللہ

14 دسمبر کے بعد 54 دن جمع کرلیں الیکشن کی تاریخ نکل آئے گی،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن )نے کہا ہے کہ 14 دسمبر کے بعد 54 دن جمع کرلیں الیکشن کی تاریخ نکل آئے گی، الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سیاسی جماعتوں سے ضابطہ اخلاق شیئر کریں گے،ووٹرز کے اندارج کے لیے الیکشن کمیشن تاریخ کا اعلان کرے ۔

ن لیگی وفد کی چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے ملاقات ہوئی جس کے بعد سیاسی رہنمائوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کروانے کا پابند ہے، الیکشن کمیشن کی دعوت پر آنے والے انتخابات سے متعلق امور پر بات چیت کی، الیکشن کمیشن نے اپنی تیاریوں پر بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کروائی ہے کہ سیاسی جماعتوں سے ضابطہ اخلاق شیئر کریں گے، 2018 والی شکایت کے ازالے کے لیے الیکشن کمیشن موثر اقدامات کرے گا۔احسن اقبال نے کہا کہ خواتین کی نشستیں بڑھانے سے متعلق بھی الیکشن کمیشن کو کہا گیا ہے، آئندہ الیکشن آئین اور قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کروائے گا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ آئندہ انتخابات ملک کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے، ووٹرز کے اندارج کے لیے الیکشن کمیشن تاریخ کا اعلان کرے۔اس موقع پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حلقہ بندیاں 14 دسمبر سے پہلے مکمل کرنا ممکن ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 14 دسمبر کے بعد 54 دن جمع کرلیں الیکشن کی تاریخ نکل آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں