یہ زندگی

یہ زندگی سنبل کے بغیر کیسے گزرے گی‘ بشری انصاری

کراچی (عکس آن لائن) سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ ان کے لیے اپنی مرحومہ بہن سنبل شاہد کے بغیر زندگی گزارنا بہت مشکل ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بشری انصاری نے اپنی بہن سنبل شاہد کے ہمراہ ماضی کی یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں بہنیں بہت خوش لگ رہی ہیں۔بشری انصاری نے تصویر کو ایک جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ اس حقیقت پر یقین کرنا بہت مشکل ہے کہ سنبل اب ہمارے ساتھ نہیں ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ نہیں معلوم کہ سنبل کے بغیر ہماری زندگیاں کیسے گزریں گی۔اس سے قبل بشری انصاری نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ اگر انہیں معلوم ہوتا کہ ان کی بہن اتنی جلدی انہیں چھوڑ کر چلی جائیں گی تو وہ ان کی آخری سالگرہ خوب دھوم دھام سے مناتیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے عالمی وبا کورونا کا مقابلہ کرنے والی پاکستان کی نامور اداکارہ سنبل شاہد انتقال کر گئیں وہ اداکارہ بشری انصاری اور اسما عباس کی بہن تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں