یو ای ٹی

یو ای ٹی میں انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا آغاز

لاہور(عکس آن لائن )یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور اس کے سب کیمپسز سمیت پنجاب بھر کی سرکاری و نجی انجینئرنگ جامعات میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا آغاز ہوچکا ہے ۔

پیر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ پنجاب بھر کے 12 سینٹرز میں جمعہ تک جاری رہیں گے ۔ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 22 مارچ بروز جمعہ کیا جائے گا ۔

ایسے امیدواران جو مارچ 2024 میں منعقد ہونے انٹری ٹیسٹ میں شریک نہیں ہوں گے، وہ یو ای ٹی کے پاکستا ن انجینئرنگ کونسل سے منظور شدہ انڈرگریجویٹ پروگراموں میں ،ستمبر2024کو شروع ہونے والے خزاں کے سیشن میں داخلے کے اہل نہیں ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں