یو ای ٹی

یو ای ٹی لاہور کا اعزاز ، دنیا کی 400بہترین یونیورسٹیز میں شامل، 376 واں نمبر

لاہور(عکس آن لائن )یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے تعلیمی میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ، یونیورسٹی دنیا بھر کی 400 بہترین جامعات میں شامل ہوگئی ہے ، یوای ٹی بہترین جامعات میں 376 نمبر پر ہے ، نئی رینکنگ کے مطابق یونیورسٹی کا الیکٹرک انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ 351 اور میکنیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ 301 ویں درجے پر رہا ، جبکہ کیو ایس ورلڈ رینکنگ کے مطابق یو ای ٹی کا الیکٹرک انجینرنگ کا شعبہ 401 ویں نمبر پر رہا ۔پیٹرولیم انجینرنگ پروگرام دنیا کے 100 بہترین پروگرامز میں شامل ہوگیا ، جس کا درجہ 51 رہا۔ یہ ملک میں کسی بھی یونونیورسٹی کے کسی ایک شعبہ میں ترقی کا نیا ریکارڈ ہے ۔ ملک بھر میں یو ای ٹی کا پیٹرولیم انجینئرنگ اور میکنیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ پہلے ، الیکٹرک انجینرئنگ کا شعبہ تیسرے جبکہ کمپیوٹر سائنس کا شعبہ پانچویں نمبر پر رہا۔واضح رہے کہ یو ای ٹی گذشتہ سال عالمی رینکنگ میں 401 نمبر پر تھی ، 2018 اور 2019 میں جامعہ 451 ویں نمبر پر تھی ۔

عالمی رینکنگ میں ریکارڈ بہتری پر وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے یونیورسٹی سٹاف اور طلبا و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔ وائس چانسلر کے مطابق یو ای ٹی میں بیرون ملک سے اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ موجود ہیں ، جنہوں نے امریکہ ، برطانیہ ، جرمنی ، آسٹریلیا اور ٹیکنالوجی کے میدان میں کلیدی کردار ادا کرنے والے اداروں سے ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کررکھی ہیں ۔ ان اساتذہ نے کم وسائل اور ناکافی سہولیات کے باوجود ادارے کو عالمی یونیورسٹی کے درجہ بندی میں اعلی مقام دلایا ہے ۔ وائس چانسلر کے مطابق ہم اپنے طلبہ کو دنیا کے بہترین اداروں کے مقابلے میں تعلیم دلوا رہے ہیں ، یہی نہیں بلکہ یونیورسٹی مختلف سرکاری پروگرامز کے ذریعے ان کیلئے وظائف کا اہتمام بھی کر رہی ہے۔ یو ای ٹی نے اپنی 100 سالہ تاریخ کے دوران مالی بحران اور دیگر مسائل کے باوجود اپنے طلبہ کو ہر ممکن بہترین تعلیمی سہولیات مہیا کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں