یو ای ٹی

یو ای ٹی انٹری ٹیسٹ،داخلے کیلئے آخری موقع

لاہور (عکس آن لائن ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیر اہتمام انجینئرنگ کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کیلئے حتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ جو طلبا گذشتہ ہفتے انٹری ٹیسٹ میں شامل نہیں ہوسکے۔

وہ دوبارہ ٹیسٹ کیلئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرکے ٹوکن حاصل کرسکتے ہیں۔ ٹوکن 23 مارچ تک حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ یونیورسٹی کے زیر اہتمام انٹری ٹیسٹ 25 مارچ کو ہوگا۔ وہ طلبا جو پہلے انٹری ٹیسٹ دے چکے ہیں، وہ دوبارہ انٹری ٹیسٹ کیلئے اہل نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں