یوٹیلیٹی اسٹورز

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)نئے سال کا آغاز ہوتے ہی یوٹیلیٹی اسٹورز میں گھی 14 روپے ، کوکنگ آئل 24، دال چنا 25 ، دال مسور 27 ،چاول25 روپے فی کلو مہنگے کردئیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق نئے سال کا آغاز ہوتے ہی مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے،

عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے قائم یوٹیلیٹی اسٹورز میں گھی14 روپے ، کوکنگ آئل 24، دال چنا 25 ، دال مسور 27، چاول25روپے فی کلو مہنگے کردیئے گئے جس کے باعث شہری بلبلا اٹھے ۔اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹور پر آٹا، چینی مرچ اور مصالہ جات دو ماہ سے غائب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں