یوٹیلٹی سٹورز

یوٹیلٹی سٹورز پر وزیر اعظم ریلیف پیکج کا آغاز ،19اشیائے ضروریہ خصوصی رعایت پر دستیاب

لاہور( عکس آن لائن)وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز پر وزیر اعظم ریلیف پیکج کا آغاز ہو گیا جس کے تحت رمضان المبارک میں 19اشیائے ضروریہ سبسڈی کے تحت خصوصی رعایت پر دستیاب ہوں گی جبکہ دیگر 1500سے زائد اشیاء پر بھی رعایت دی جائے گی۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق 20کلو آٹے کا تھیلا800روپے، چینی فی کلو گرام68روپے، گھی فی کلو گرام170روپے، کوکنگ آئل پر20روپے فی لیٹر ، دال چناپر15روپے، دال مونگ10روپے، دال ماش دھلی ہوئی10روپے، دال مسور30روپے، سفید چنا25روپے،

بیسن 20روپے، کھجور20روپے، باسمی چاول10روپے، سیلا چاول10روپے، ٹوٹا چاول پر فی کلو 12روپے ، لال شربت100ایم ایل 25روپے بوتل، لال شربت800ایم ایل 20روپے بوتل، چائے50روپے کلو، دودھ ( یو ایچ ٹی)فی لیٹر 20روپے جبکہ مصالحہ جات پر10فیصد خصوصی رعایت ہو گی ۔رمضان ریلیف پیکج کے آغاز ہونے پر شہریوں کی بڑی تعداد نے یوٹیلٹی سٹورز کا رخ کر لیا ہے تاہم کچھ یوٹیلٹی سٹورز پر بعض اشیاء کی قلت کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں