اوگرا

اوگرا نے غیرمعیاری ایل پی جی سلنڈرز کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد(عکس آن لائن)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی۔اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر مجاز ڈسٹری بیوٹرز کو ایل پی جی سلینڈرز اور گیس فروخت کرنے پر مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 313 ایل پی جی مارکیٹنگ اور 19 سلنڈر بنانے والی کمپنیوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔اوگرا نے غیر معیاری سلنڈرز میں ایل پی جی کی ری فلنگ کو غیرقانونی اور خطرناک قرار دیتے ہوئے ایل پی جی کے کاروبار کے نئے ضابطہ اخلاق بنا دیے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کا کاروبار صرف مجاز ڈسٹری بیوٹر ہی کر سکیں گے۔

اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز پھٹنے کے حادثات بہت بڑھ چکے تھے، مانیٹرنگ کے تمام تر اختیارات ڈی سی اور اے سی کے پاس ہوں گے۔