یوم پاکستان

یوم پاکستان ، گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ کی مزار قائد پر حاضری،پھولوں کی چادر چڑھائی

کراچی(نمائندہ عکس ) یوم پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پرحاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پر وقارتقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلی مراد علی شاہ نے مزارقائد پر حاضری دی ، پھول چڑھائے۔ اس موقع پر گورنرسندھ اوروزیراعلی سندھ کی جانب سے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے گئے۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں کہا آج کا دن بڑے جوش و جذبے سےمنایا جاتا، او آئی سی کے مہمان بھی پریڈ میں شریک ہیں، آج کی پریڈ کو40 ممالک میں دکھایا جارہا، 15 سال کے بعد او آئی سی کے جیسا ایونٹ ہورہا ہے۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جوراستہ قائد نےدکھایا اس پر چلنے کی کوشش کررہےہیں، ہم آج کے دن کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولیں گے، کشمیر میں غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا اللہ توفیق دے کہ پیارے وطن کا دفاع کرسکیں، ملک کافی مشکلات سے گزررہا ہے۔ مراد علی شاہ نے سندھ حکومت کی طرف سے او آئی سی مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہمیں آج کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے، ہمارے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ ڈھڑکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں