نبیل گبول

یوسف رضاگیلانی 5ووٹوں سے جیت جائیں گے، عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی سینٹ کی پیشکش کرنا حکومت کا ناکامی کا اعتراف ہے، نبیل گبول

کراچی(عکس آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سردارنبیل گبول نے دعویٰ کیاہے کہ پیپلزپارٹی کے یوسف رضاگیلانی 5ووٹوں سے جیت جائیں گے۔

خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو حکومتی ارکان پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کو چور، ڈاکو اور لٹیروں کا اتحاد کہتے تھے ،انہیں کے ایک رہنما عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا لالچ دے رہے ہیں،اگر حکومت ہمارے 7سینیٹرز توڑنے کا اعلان کررہی ہے تو یہ صحیح ہیں اور اگر ہم نے سینٹ الیکشن میں انکے 17اراکین توڑے تو غلط ہے ، منافقت کی کوئی حد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی سینٹ کی پیشکش کرنا حکومت کا ناکامی کا اعتراف ہے اور پی ڈی ایم سے حمایت مانگ رہے ہیں، جو ناممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں