عالمی ادارہ صحت

یورپی ممالک میں کورونا وائرس کی نئی لہر میں مزید شدت دیکھی جا رہی ہے،عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

برسلز ( عکس آن لائن)عالمی ادارہ صحت نے انتباہ جاری کیا ہے کہ یورپی ممالک میں کورونا وائرس کی نئی لہر میں مزید شدت دیکھی جا رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بتایاکہ یورپ میں ایک ہفتے کے دوران سامنے آنے والے کیسز کی تعداد میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فرانس میں پینتس اور برطانیہ میں 16 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ۔ زیادہ تر یورپی ممالک کی حکومتوں نے وبا سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات بھی متعارف کرائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں