اقوام متحدہ

یمن کی جماعتیں جامع مذاکرات کے زریعے اپنے اختلافات حل کریں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ(عکس آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ یمن کی جماعتیں جامع مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات کو حل کریں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے جنوبی گروپوں سمیت تمام یمنی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ آپس میں رابطے میں رہ کر اور جامع مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات اور تمام یمنیوں کے جائز خدشات کو دور کریں۔

انہوں نے زور دیا کہ وہ ریاض معاہدے پر عملدرآمد سمیت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کوششیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے یمنی اداروں کی سالمیت کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یمن میں تنازعہ صرف سیاسی حل کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں یمن حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے درمیان ریاض معاہدہ ہوا تھا جس کے اہم نکات میں یمن کے شمال اور جنوب کے مابین یکساں بنیاد پر تشکیل دی جانے والی موثر حکومت کا قیام اور وزارت داخلہ اور دفاع کے تحت تمام فوجی دستوں کا انخلاء شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں